وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت کر دی ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت توانائی کو توسیع جاری کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی توسیع پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔یہ توسیع ایک ماہ کے لیے موثر ہے اور اس سے بجلی کے صارفین کو ان کے جولائی کے بلوں کو ادا کرنے میں آسانی ہوگی۔ جیسا کہ اگر جولائی کے بل کی اصل مقررہ تاریخ 7 اگست تھی، تو اسے اب بڑھا کر 17 اگست کر دیا گیا ہے۔ اس توسیع کا اطلاق اگست کے بلوں پر بھی ہو گا، جو اب 17 ستمبر کو واجب الادا ہوگا۔