سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کون اٹھائے گاَ فیصلہ آج ہوگا، فائنل میچ کل شارجہ میں کھیلا جارہا ہے، فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا، میزبان ٹیم یو اے ای اپنے تمام میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا ایک ایک لیگ میچ قومی ٹیم اور افغانستان نے جیت لیا، تاہم ان دونوں ٹیموں نے میزبان ٹیم کے خلاف اپنے میچ جیتے، فائنل میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دلچسپ میچ متوقع ہے ۔
شارجہ: متحدہ عرب امارات میں جاری سہ ملکی سیریز کے لیگ میچز ختم ہو گئے ہیں اور فائنل میچ آج شارجہ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔
فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے ۔
لیگ میچوں میں میزبان ٹیم یو اے ای ایک بھی میچ نہیں جیت سکی اور سیریز سے باہر ہو گئی، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف دونوں میچ جیتے اور افغانستان کے خلاف ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ۔
افغانستان نے بھی میزبان ٹیم کے خلاف دونوں میچز جیتے اور ایک میں پاکستان کے خلاف شکست ہوئی جبکہ ایک میں کامیابی حاصل کی ۔