Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز پر فیلڈ مارشل اور J10C کی تصاویر آويزاں

    مئی 24, 2025
    خاص خبریں

    ہزارہ سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، پنجاب میں حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق، 45 زخمی

    مئی 24, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

    مئی 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»وفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی
    خاص خبریں مئی 20, 2025

    وفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی

    مئی 20, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The federal government has approved the promotion of General Asim Munir to the rank of Field Marshal.
    جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ، کابینہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی حکومت نے معرکہ حق ’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔

    وفاقی کابینہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کی بھی متفقہ منظوری دی ۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی ۔

    وفاقی کابینہ کے شرکا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا، 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی جس میں بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا ’دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی جب کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا‘ ۔

    کابینہ کے شرکا کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ۔

    وفاقی کابینہ کی جانب سے معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔

    بعد ازاں، وفاقی کابینہ نے معرکہ حق میں آرمی چیف کی شاندار عسکری قیادت، جرات، اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں، جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیر اعظم کی تجویز منظور کر لی ۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔

    وفاقی کابینہ کی جانب سے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ۔

    وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ نہیں کیا،دفتر خارجہ نے بھارتی الزام مسترد کردیا
    Next Article یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانےکیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز پر فیلڈ مارشل اور J10C کی تصاویر آويزاں

    مئی 24, 2025

    ہزارہ سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، پنجاب میں حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق، 45 زخمی

    مئی 24, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

    مئی 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز پر فیلڈ مارشل اور J10C کی تصاویر آويزاں

    مئی 24, 2025
    خاص خبریں

    ہزارہ سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، پنجاب میں حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق، 45 زخمی

    مئی 24, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

    مئی 24, 2025
    خاص خبریں

    گلگت میں لاپتہ ہونے والے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں برآمد

    مئی 24, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز پر فیلڈ مارشل اور J10C کی تصاویر آويزاں

    مئی 24, 2025
    خاص خبریں

    ہزارہ سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، پنجاب میں حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق، 45 زخمی

    مئی 24, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

    مئی 24, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.