Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلاگ»سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین
    بلاگ جون 6, 2025

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 20255 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کل جب سوشل میڈیا کھولا تو ہر طرف ایک ہی خبر زیر گردش تھی، خبر تھی ثناء نامی ٹک ٹاکر کا بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل، اور پھر بیمار زہنیت کے لوگوں کی اس قتل پر رنگا رنگ تبصرے،تجزئیے اور بیکار کی قیاس ارائیاں، فورا دماغ میں سوال ابھرا کہ آخر ٹک ٹاکروں میں ہی یاری دوستیاں اور پھر بات لڑائی جھگڑوں اور جان لینے تک کیوں پہنچتی ہے۔ اس سوشل میڈیا ایپ میں ایسی کیا خاص بات ھے کہ آئے دن کوئی ٹک ٹاکر یا تو اپنی دوستیوں کے سبب قتل ہو رہا ہے یا پھر اس کی کوئی نازیبا ویڈیو لیک ہو رہی ہے۔ پشاور کے دو ٹک ٹاکرز کی نشہ کی زیادتی سے موت بھی کوئی پرانے واقعہ نہیں، اجکل فیس بک، انسٹا گرام، وغیرہ سے زیادہ ٹریفک ٹک ٹاک پر ھے۔ راقم خود بھی استمال کنندہ ھے، یعنی ایسا نہیں کہ خود پارسا اور دوسروں پر تبری بھیجنا، لیکن ٹک ٹاکرز کی اسطرح اموات کوئی معمولی بات نہیں، ماھرین نفسیات اور سماجیات کو اس پر ریسرچ کرنا چاہیے۔ ریسرچ سے یاد ایا، کہ تعلیمی تحقحق یعنی ایکڈمک ریسرچ میں ہماری یونیورسٹیاں خطے میں سب سے پیچھے ہیں
    یہاں پروفیسرز کی ڈگریاں اور ریسرچ پیپرز پلیجرزم سے اٹے پڑے ہیں تو وہ طلباء کو کیا سیکھائے گے، تو جناب یہ ہے ہماری نئی نسل کا المیہ۔ انکے سامنے رول ماڈلز نہیں، تبھی تو وہ ٹک ٹاک کی فلٹر زدہ چیزوں کو اصل زندگی سمجھ لیتے ہیں
    سوشل میڈیا کی وجہ سے راتوں رات شہرت کی ہوس بڑھ گئ ہیں۔ جسمانی نمائش سے دولت کا حصول۔ہر اوٹ پٹانگ چیز کو نیو نارمل بنانے کی دُھن۔روز روز نت نئے کرتب دکھانے کا شوق۔ طوفانی محبتیں ۔ انتہائی نفرتیں۔انٹرنیٹ کھاتے ہیں، انٹرنیٹ پیتے ہیں، انٹرنیٹ جیتے ہیں، ٹک ٹاک کا سرچڑھا جادو دیکھنا ہو تو یہ دیکھیں کہ "باو” کی اواز پشتونوں میں سب سے مقبول ھے، یہاں تک کہ پشاور میں خیبر ٹی وی کی طرف سے فلم لوگرو کے گانے کو لانچنگ تقریب میں موجود لوگ فلسمٹار ہمایوں سعید سے بھی باو،باؤ کرنے کی پرزور فرمائش کرتے پائے گئے۔

    دیکھا جائے تو یہ تربیت کی کمی کا شاخسانہ ھے۔ والدین، اساتذہ، تعلیمی،سماجی و سیاسی اور معاشی ماڈلز سب اسکے زمہ دار ہیں۔تعلیمی ادارے ڈیری فارمز بنے ہوئے ہیں۔ جہاں سکھینے سے زیادہ کھونٹے سے بندھے رہنے پر زور ھے۔ ہر سال لاکھوں بیکار ڈگریاں بانٹی جاتی ہیں جن کی مارکیٹ میں کھپت ھے نہ معیار عالمی سٹینڈرڈ کے مطابق۔ پوسٹ گریجویشن کرنے والے انگریزی میں درخواست لکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔ کاروبار میں بڑے سرمایہ داروں نے آپس میں مل کر مناپلی بنالی ہیں۔ بظاہر ایک دوسرے کے حریف لیکن پراڈکٹ پرائس کنٹرول کرنے میں ایک دوسرے کے حلیف ہیں۔اس انگریزی میں جنٹلمین ایگریمنٹ کہا جاتا ہیں۔ مسابقتی کمیشن بھی انکا کچھ نہیں بگاڑ سکا،چھوٹا سرمایہ کار یا نیا بزنس سٹارٹ کرنے والا چند ماہ میں ڈوب جاتا ہے۔ مارکیٹ اسے سسٹم سے فلش کر دیتی ہے کیونکہ بڑے مگرمچھوں سے مقابلہ کرنے کو اس کے پاس استطاعت ہوتی ہے نہ مالی حیثیت۔ ایسے میں نوجوان شارٹ کٹس مارنے کے علاوہ کیا کریں۔

    بدقسمتی سے بہت کم یہاں کوئی نیا بزنس ماڈل، نئی پراڈکٹ یا نیا ویژن ہوگا،۔ سب بیرونی بزنس ماڈلز کی کاپیاں ہیں۔آئی بی اے اور لمز جیسے ادارے بھی بچوں کو آؤٹ آف باکس سوچنے پر مجبور کرنے سے قاصر ہو رہے ہیں۔کیا اوورسیز اور کیا پاکستان میں بستے لوگ سب کا ایک ہی بزنس رہا اور وہ تھا پراپرٹی خرید کر رکھ لینا، بیچ دینا یا کرایہ پر دے دینا۔ سارا کالا اور سفید پیسہ اسی سیکٹر میں لگ گیا۔ معیشت امپورٹ بیس رہی۔ مینوفیکچرنگ یونٹس میں سرمایہ کاری نہیں ہو سکی۔ اس کی وجہ یہ بھی کہ ریاستیں اپنے ایکسپورٹر کو ٹیکس ربیٹ بھی دیتی ہیں، ون ونڈو آپریشن کی سہولیات بھی مہیا کرتی ہیں تاکہ ایکسپورٹر پھلے پھولے اور ملک میں زرمبادلہ آئے۔ یہاں ایکسپورٹر کو تُن کے رکھنے کا رواج رہا۔امپورٹرز ٹیکس بچانے کو انڈر انوائسنگ کے بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ہیں۔والدین کو دو وقت کی روٹی کمانے، تعلیمی اخراجات اٹھانے، گھر بنانے سے فرصت نہیں۔

    طبقاتی تقسیم انتہا درجے کی گہری ہے۔ امیر بے تحاشہ دولت جمع کر لیتا ہے۔ غربت انتہا کی غربت ہے۔ بارہ کروڑ لوگ خط غربت کے نیچے سانس لے رہے ہیں۔پاکستان میں نئی گاڑیوں کی کمی نہیں۔ ڈالا اور گن مین کلچر نارمل ہے۔مہنگائی کا رونا روتے روتے بڑے شہروں کا کوئی ریسٹورنٹ بھی شام کو خالی نہیں ملتا۔ پیسہ گردش کی بجائے چند ہاتھوں تک مرتکز ہوچکا ھے۔ نتیجتآ سماجی ڈھانچہ زبوں حالی کا شکار ھے۔ لوگ مایوسی میں سوشل میڈیا پر میمز دیکھ کر غم غلط کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو معاشی اصلاحات کے زریعے سوشل میڈیا کی دوڑ سے باہر لاکر پیداوری پاور پاوسز بنانا ہوگا، تاکہ معاشرہ حقیقی معنوں میں ترقی کریں، اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ پھر قتل، دیگر جرائم، چوری، ڈاکے،فراڈ،وغیرہ رک جائیں گے، لیکن کم ازکم انکی شرح ضرور کم ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025

    ہری پور: لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    جون 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    جون 5, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

    جنوری 2, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.