لاہور کی ایک عدالت نے جمعہ کو درخواست مسترد کر دی، جو پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر جمع کروائی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ریحان الیاس نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ آئی جی پنجاب عثمان انور نے وزیراعلیٰ کو یونیفارم پہننے کی اجازت دی تھی اور اس مقصد کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ اس لیے ان حالات میں عدالت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم نہیں دے سکتی اور درخواست مسترد کر دی جاتی ہے۔واضح رہے کہ سید وقار علی شاہ ایڈووکیٹ نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔