Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    افغان حکومت پاکستان اور پڑوسی ممالک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے وعدے پورے کرے ، محمد صادق

    دسمبر 14, 2025
    فیچرڈ

    آزاد جموں و کشمیر میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کردیا گیا

    دسمبر 14, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ کے ذریعے یورپ جانے والا مسافر گرفتار

    دسمبر 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»کُل جماعتی کانفرنس کا خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خوفناک صورتحال پر تشویش کا اظہار، اعلامیہ جاری
    خاص خبریں دسمبر 5, 2024

    کُل جماعتی کانفرنس کا خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خوفناک صورتحال پر تشویش کا اظہار، اعلامیہ جاری

    دسمبر 5, 2024Updated:دسمبر 5, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The All-Party Conference expressed its concern over the terrible situation of law and order in Khyber Pakhtunkhwa, the declaration
    خیبرپختونخوا میں مالی اور سیاسی مفادات کیلئے سیاسی اور ٹیکنیکل کمیٹی کےقیام کا فیصلہ،اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور: گورنر ہاوس پشاور  میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قیادت نے امن و امان کی خوفناک حد تک بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ صوبہ رواں سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ خونریزی کا شکار رہا۔

    اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ 70 سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔ کرم میں فسادات کی آگ میں 200 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں، مرکزی اور صوبائی حکومت امن کے قیام میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ کے پی کی مالی اور  سیاسی مفادات کیلئے سیاسی اور ٹیکنیکل کمیٹی کےقیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ تقریباً دو ڈھائی سال سے غیر موثر ہو چکا، فوری طور پر گیارہواں این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے۔ این ایف سی میں ضم اضلاع کیلئے مختص 3 فیصد رقم 5 سالوں میں ریلیز نہیں کی گئی۔ ضم شدہ اضلاع کیلئے مختص 3 فیصد واجب الادا رقم جاری کی جائے۔ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے۔

    اعلامیہ کے مطابق نیا این ایف سی ایوارڈ مردم شماری کے مطابق کیا جائے، این ایف سی ایوارڈ فارمولا میں جنگلات اور ماحولیات کو شامل کیا جائے، مائنز اینڈ منرلز صوبوں کے عوام کی ملکیت اور نسلوں کی امانت ہے۔ مائنز اور منرلز کی لیز کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

    اعلامیہ میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ  پاک افغان بارڈر کے تمام تاریخی تجارتی راستوں کو فوری کھول دیا جائے۔ وفاق آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبے کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرے۔

    کُل جماعتی کانفرنس کے جاری اعلامیہ کے مطابق  آرٹیکل 161 کے مطابق این ایچ پی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی برائے تیل (آئل) صوبے کو ادا کرے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئینی مدت کے مطابق باقاعدگی سے بلایا جائے۔

    اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت پی ایف سی کی تشکیل کر کے باقاعدگی کے ساتھ ایوارڈ کرے۔ موثر بلدیاتی نظام اور نمائندوں کو بلا تفریق فنڈ جاری کیے جائیں۔ صوبائی حکومت نےآئی ڈی سی 2 فیصد لاگو کیا، جو تجارت کو متاثر کر رہی ہے، اسے واپس لیا جائے۔

    اعلامیہ کے مطابق آبی وسائل میں صوبے کا حصہ 1991 ڈبلیو اے اے کے مطابق دیا جائے۔ اضلاع میں آپریشنز کے باعث بے گھر افراد کو وعدوں کے مطابق واپس بھیجا جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی کارگردگی کا آڈٹ کیا جائے۔

    اے پی سی اعلامیے کے مطاب تمام قبائلی اضلاع میں آپریشنوں سے ہونے والے تمام آئی ڈی پیز کو باعزت اور وعدوں کے مطابق واپس اپنے علاقوں کو بھیج دیا جائے ۔

    اے پی سی نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا  کے پرامن پشتونوں کو دوسرے صوبوں اورمرکز اسلام آباد میں بیجا تنگ نہ کیا جائے۔

    اعلامیے میں مزیر مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارگردگی کی پرفارمنس کا آڈٹ کیا جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکےٹو ٹیلیویژن پہ دیکھئے مختلف عوامی مسائل پر مبنی پروگرام احوال پشاور
    Next Article زہر اگلنے، جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے کے خاتمے کيلئے حکومت سخت قوانین بنائے،فارميشن کمانڈرز کانفرنس
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغان حکومت پاکستان اور پڑوسی ممالک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے وعدے پورے کرے ، محمد صادق

    دسمبر 14, 2025

    قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز

    دسمبر 13, 2025

    ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس، جے آئی ٹی کی تشکیل تنازعے کا شکار

    دسمبر 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    افغان حکومت پاکستان اور پڑوسی ممالک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے وعدے پورے کرے ، محمد صادق

    دسمبر 14, 2025
    فیچرڈ

    آزاد جموں و کشمیر میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کردیا گیا

    دسمبر 14, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ کے ذریعے یورپ جانے والا مسافر گرفتار

    دسمبر 14, 2025
    فیچرڈ

    خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی

    دسمبر 14, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش چار دن بعد مل گئی،  ڈاکٹر وردہ…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 9, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر ورده سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار

    دسمبر 9, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    افغان حکومت پاکستان اور پڑوسی ممالک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے وعدے پورے کرے ، محمد صادق

    دسمبر 14, 2025
    فیچرڈ

    آزاد جموں و کشمیر میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کردیا گیا

    دسمبر 14, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ کے ذریعے یورپ جانے والا مسافر گرفتار

    دسمبر 14, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.