اقوام متحدہ کے قیام کو آج 79 برس مکمل ہوئے ، اقوامِ متحدہ کا قیام دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر عمل میں آیا۔
اقوامِ متحدہ کو تشکیل دینے کا بنیادی مقصد آنے والی نسلی کو جنگ کی لعنت سے محفوظ رکھنا، تھا مگر اقوام متحدہ کے 24 اکتوبر سنہ 1945 کے قیام سے لے کر اب تک گذشتہ 76 برسوں میں ڈھائی سو سے زیادہ جنگیں ہو چکی ہیں۔اس کا دوسرا بڑا مقصد اقتصادی اور سماجی ترقی بھی لانا تھا، اقوام متحدہ کا مرکزی مشن بین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنا ہے، جس کے حصول کے لیے تنازعات کو پیدا ہونے سے روکنا اور ہونے کی صورت میں محدود کرنے کے اقدامات لینا، اور کسی تنازع میں فریقین کو امن قائم کرنے اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے حالات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے اقدامات لینا ہوتا ہے۔
اس وقت دنیا بھر کے 192کے قریب آزاد ممالک اور ریاستیں اقوام متحدہ کی ممبر ہیں ۔
اقوام متحدہ کا صدر دفتر امریکہ کے شہر نیو یارک میں قائم ہے اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری انتونیوگوتریس ہیں ۔اقوام متحدہ میں 6 عالمی زبانوں عربی،انگلش ، چائنیز، فرانسیسی ، روسی اور ہسپانوی زبانوں میں کارروائی ہوتی ہے۔
اقوام متحدہ کے تمام نظام کو اس کی ذیلی ایجنسیاں جنرل اسمبلی،سکیورٹی کونسل اور دیگر ایجنسیاں چلاتی ہیں، پاکستان بھی اقوام متحدہ کا باقاعدہ ممبر ہے ۔