بابائے قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کاوشوں کے سبب پاکستان کا بننے کا خواب پورا ہوا، قیام پاکستان کے بعد سے وفات تک وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے، محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہر الدین نے قائد اعظم کا لقب دیا۔
قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، 1893 میں اعلیٰ تعلیم کرنے کیلئے انگلینڈ چلے گئے، 1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا۔
قائد نے 1913ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کر دی۔
قیام پاکستان کی خاطر دن رات محنت کے سبب وہ بیمار ہوئے اور قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو انتقال کر گئے۔