پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں مختلف ائیرپورٹس سے سکردو اور گلگت کے لیے قومی ائیر لائن کی آج کی تمام 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سکردو پی کے 455، 456، لاہور سکردو پی کے 453، 454، اسلام آباد سے سکردو پی کے 451، 452 بھی منسوخ کر دی گئی ۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 401، 402، 403، 404 منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد سے نجی ائیر کی سکردو کی 2 پروازیں پی اے 451، 252 تاخیر سے آپریٹ کی گئیں ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔