گلگت بلتستان میں عوام نقطہ انجماد سے 11درجے تک سرد ترین موسم کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
گلگت بلتستان میں جنوری 2025کے پہلے ہفتے کے روز سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15,10,8 نہیں بلکہ بجلی 22گھنٹے نایاب ہوگئی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 11 سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔
گلگت و بلتستان تین ڈویژنز بلتستان، دیا میر اور گلگت اور 14اضلاع پر مشتمل ہے۔ بلتستان ڈویژن سکردو، شگر، کھرمنگ، روندو اور گانچھے کے اضلاع پر مشتمل ہے۔ گلگت ڈویژن گلگت، غذر، ہنزہ، یسین، اورنگر کے اضلاع پر مشتمل ہے جبکہ دیا میر ڈویژن داریل، تانگیر، استوراور دیامیر کے اضلاع پر مشتمل ہے۔