ٹیکسلا کے علاقے جلیل آباد میں ایک گھر کے اندر آتشزدگی کا واقعہ سامنے آیا جہاں گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ٹیکسلا: ریسکیو حکام نے بتایا کہ علاقہ جلیل آباد میں ایک گھر کے کمرے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے گھر میں ایک شخص جل کر جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔


