اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کی گئی ہے ۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے ۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔