Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اپریل 8, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار

    اپریل 7, 2026
    خاص خبریں

    حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کی سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت

    اپریل 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»سپریم کورٹ نے پنڈی گھیب دہشت گردی کیس کے ملزمان بری کر دیے
    پوٹھوہار مارچ 18, 2026

    سپریم کورٹ نے پنڈی گھیب دہشت گردی کیس کے ملزمان بری کر دیے

    مارچ 18, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنڈی گھیب میں قتل اور دہشت گردی کے ایک اہم مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس اشتیاق ابراہیم کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے وہ فیصلے کالعدم قرار دے دیے جن کے تحت ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے کیونکہ وہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے، جبکہ شناخت کا عمل بھی مشکوک پایا گیا۔ مزید یہ کہ گواہان کی موقع پر موجودگی اور اتنے بڑے حملے میں ان کا محفوظ رہنا غیر فطری معلوم ہوتا ہے، اس لیے شناخت پریڈ کو قانونی طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شناخت پریڈ سے قبل ہی ملزمان کی شناخت پولیس کے سامنے ظاہر ہو چکی تھی، جس سے اس عمل کی قانونی حیثیت متاثر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک دوسرے کیس میں پنڈی گھیب واقعے کا اعتراف کیا تھا، تاہم اس کیس میں وہ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، جس کے بعد یہ اعتراف بھی غیر مؤثر ہو گیا۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف مضبوط اور آزاد شواہد پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ یکم مئی 2011 کو پنڈی گھیب میں پیش آیا تھا، جہاں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد رمضان سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ ملزمان پر آئل ٹینکرز کو آگ لگانے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے الزامات بھی عائد تھے۔

    ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو متعدد بار سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں، جبکہ ہائیکورٹ نے ان سزاؤں کو برقرار رکھا تھا، تاہم اب سپریم کورٹ نے ان تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی تنظیم نو کی منظوری
    Next Article افغان طالبان کے الزامات پر خواجہ آصف کا سخت ردعمل، پاکستان کا مؤقف واضح
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اپریل 8, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار

    اپریل 7, 2026

    حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کی سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت

    اپریل 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اپریل 8, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار

    اپریل 7, 2026
    خاص خبریں

    حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کی سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت

    اپریل 7, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    اپریل 7, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    جنگ ایران سے، قیمت خلیج سے: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 4, 2026
    بلاگ

    قتل کی پارلیمانی منظوری: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اپریل 8, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار

    اپریل 7, 2026
    خاص خبریں

    حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کی سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت

    اپریل 7, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.