ملک ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے کپتان لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی جنہوں نے 2022 میں 36 سال بعد اپنے ملک ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنوایا۔ تاہم ایک دہائی سے زائد وقت سے فٹبال میدان میں جوہر دکھانے والے میسی سے بڑھتی عمر پر اکثر ریٹائرمنٹ کا سوال کیا جاتا ہے جس کا انہوں نے ایک بار پھر واضح جواب دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم بی سی بگ ٹائم پوسٹ کاسٹ میں جب ان سے میزبان نے یہ یہی سوال کیا تو انہوں نے دوٹوک انداز اختیار کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہے بلکہ اپنےکھیل کو انجوائے کر رہے ہیں۔ جب بھی انہیں ایسا لگا کہ وہ اب میدان میں کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں رہے تو پھر وہ یہ فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔
میسی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مقابلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا کیونکہ مجھے یہی پسند ہے وہ خود احتسابی کرنا جانتے ہیں، انہیں معلوم ہوتا ہے کب وہ اچھا کھیل رہے اور کب کارکردگی خراب ہے، جب یہ محسوس ہوگا کہ کارکردگی دکھانے اور اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے قابل نہیں ہوں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا، تاہم ابھی وہ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔