Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    جولائی 18, 2025
    پوٹھوہار

    جہلم:سیلابی ریلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار حیدر علی کی نمازجنازہ ادا

    جولائی 18, 2025
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: جیپ کھائی میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    جولائی 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»جنوبی وزیرستان:سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 11 دہشتگرد ہلاک،7 زخمی، پاک فوج کے 2 جوان شہید
    فیچرڈ جون 24, 2025

    جنوبی وزیرستان:سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 11 دہشتگرد ہلاک،7 زخمی، پاک فوج کے 2 جوان شہید

    جون 24, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    South Waziristan: 11 terrorists killed, 2 Pakistan Army soldiers martyred in intelligence operation in Sararogha
    شہدا میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،جبکہ 7 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسر سمیت دو بہادر سپوت شہید ہوگئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سرا روغہ میں خفیہ اطلاع پر  کامیاب آپریشن کیا، علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ  کے کارندے موجود تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے، شہید ہونے والوں ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ اور ضلع بنوں کے رہائشی 26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز شاہ شہید ایک دلیر اور نڈر افسر تھے، جنہوں نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کئی کامیاب کارروائیوں کی قیادت کی ۔

    میجر سید معیذ عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں ۔

    لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے، شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں ،

    آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور ہمارے جوانوں کی ایسی لازوال قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاپر کچورا جھیل بلتستان کے سنگلاخ پہاڑوں اور سرسبز جنگلات کے درمیان خوبصورتی کا حسین شاہکار
    Next Article ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کیوں قتل کیا؟ گرفتار ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    جولائی 18, 2025

    آزاد کشمیر: جیپ کھائی میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    جولائی 18, 2025

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

    جولائی 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    جولائی 18, 2025
    پوٹھوہار

    جہلم:سیلابی ریلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار حیدر علی کی نمازجنازہ ادا

    جولائی 18, 2025
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: جیپ کھائی میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    جولائی 18, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

    جولائی 18, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    ہری پور: پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    جولائی 9, 2025
    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    جولائی 4, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    جولائی 18, 2025
    پوٹھوہار

    جہلم:سیلابی ریلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار حیدر علی کی نمازجنازہ ادا

    جولائی 18, 2025
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: جیپ کھائی میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    جولائی 18, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.