Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»ترقی»ساؤتھ ایئر: پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت، ایک اور ایئر لائن کے ڈومیسٹک آپریشنز کا آغاز
    ترقی جولائی 15, 2026

    ساؤتھ ایئر: پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت، ایک اور ایئر لائن کے ڈومیسٹک آپریشنز کا آغاز

    جولائی 15, 2026Updated:جولائی 15, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے 16 جولائی 2026 سے اپنے شیڈول ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایئرلائن کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مستحکم بنانا، علاقائی ترقی کو فروغ دینا اور مسافروں کو محفوظ، معیاری اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    ابتدائی مرحلے میں ساؤتھ ایئر کراچی، اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان باقاعدہ پروازیں شروع کرے گی.

    کراچی سے گوادر، سکھر اور رحیم یار خان کے لیے بھی نئی شیڈول سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

    ان روٹس کے آغاز سے کاروباری سرگرمیوں، سیاحت، تعلیم اور علاقائی روابط کو نئی تقویت ملنے کی توقع ہے۔

    ایئرلائن اپنی پروازوں کا آغاز جدید ATR 72-600 طیاروں کے ذریعے کر رہی ہے.

    اس موقع پر ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نشاط فاطمہ نے کہا "ساؤتھ ایئر کا قیام محض ایک نئی ایئرلائن کا اضافہ نہیں بلکہ پاکستان کے فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ایک قومی کاوش ہے۔

    ہمارا عزم ہے کہ ہم ہر مسافر کو محفوظ، بروقت اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کریں اور ان علاقوں کو قومی فضائی نیٹ ورک سے منسلک کریں جہاں فضائی خدمات اب تک محدود رہی ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی مستقبل قریب میں اپنے فضائی بیڑے اور روٹ نیٹ ورک میں توسیع کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ملک کے مزید شہروں کو جدید، محفوظ اور معیاری فضائی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق ساؤتھ ایئر اپنے تمام آپریشنز میں بین الاقوامی حفاظتی معیارات، وقت کی پابندی، بہترین کسٹمر سروس، آپریشنل شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی۔

    ماہرینِ ہوا بازی کے مطابق ساؤتھ ایئر کی آمد سے پاکستان کی فضائی صنعت میں صحت مند مسابقت کو فروغ ملے گا.

    ATR 72-600 اسلام آباد بہاولپور پاکستان پاکستان ایوی ایشن ڈومیسٹک پروازیں رحیم یار خان ساؤتھ ایئر سکھر فضائی سفر فلائٹ آپریشن کراچی گوادر مسافروں کی سہولیات نئی ایئرلائن نجی ایئرلائن ہوا بازی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان: ٹماٹروں سے لدے مزدا ٹرک سے 11کروڑ مالیت کی کرسٹل آئس برآمد
    Next Article اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد، بی ڈی یو نے ناکارہ بنادیا
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    اسلام آباد

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 1, 2026
    باہمی تعاون

    پاک چین دوستی خطے کے امن و ترقی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

    اکتوبر 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.