اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک ملزم کی حاضری لگوانے اس کا دوست عدالت پہنچ گیا ، جہاں عدالت کے حکم پر اس کو گرفتار کرلیا گیا ۔
اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب ملزم بلال خان کی جگہ اس کا دوست حاضری لگانے کے لیے عدالت میں پیش ہوگیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تو ملزم کے دوست نے ڈر کر سچ بول دیا، عدالت نے ملزم بلال کے دوست شاہد کریم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے مچلکے جمع نہ کرانے پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی اور ملزم بلال خان کو بھی گرفتار کرنےکا حکم دیا ۔
عدالت کے گرفتاری کے حکم پر شاہد کریم نے بتایا وہ اصلی ملزم بلال نہیں، ملزم کے گرفتار دوست نے عدالت کو بتایا کہ مجھے بلال خان نےکہا تھا پیش ہو جانا، کچھ نہیں ہو گا ۔