ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے بعد ڈویژن بھر میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ۔
ایبٹ آباد( مہر سیماب) مانسہرہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر دو روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر برفباری شروع ہو گئی جس کے بعد شردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
برفباری کے بعد ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں جی ڈی اے کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ۔
ڈی جی گلیات کے مطابق ہیوی مشینری سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہے، بند سڑکوں کو جلد ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے سیاحوں کیلئے سہولیات سینٹرز میں ٹورازم پولیس اور جی ڈی اے کا عملہ موجود ہے ۔


