Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ہنزہ میں کم شدت زلزلوں کی تجزئے کیلئے نئی سسٹم نصب

    فروری 18, 2026
    خاص خبریں

    آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق چیف جسٹس مصطفیٰ مغل کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

    فروری 18, 2026
    شوبز

    ڈھیڈی شو پشاور اور کوہاٹ میں بھی ریکارڈ کیا جائے، مقامی فنکاروں کا مطالبہ

    فروری 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»مانسہرہ پولیس لائنز میں سنائپر ود تھرمل ویپن سائیٹ ٹریننگ کا انعقاد
    خاص خبریں مارچ 11, 2025

    مانسہرہ پولیس لائنز میں سنائپر ود تھرمل ویپن سائیٹ ٹریننگ کا انعقاد

    مارچ 11, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا زولفقار حمید اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات پر مانسہرہ پولیس لائنز میں سنائپر ود تھرمل ویپن سائیٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

    اس خصوصی تربیت میں ضلع مانسہرہ اور بٹگرام کے اے ٹی ایس کوالیفائیڈ جوانوں نے شرکت کی، جہاں انہیں جدید ترین سنائپرنگ تکنیکوں اور تھرمل ویپن سائیٹ کے عملی استعمال کی تربیت دی گئی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورنے ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا اور جوانوں کی فائرنگ کی مہارت، نشانہ لگانے کی درستگی اور تھرمل ویپن سائیٹ کے مؤثر استعمال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید سنائپرنگ مہارتیں اور تھرمل ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال فورس کو کسی بھی ہنگامی یا دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مزید مضبوط بناتا ہے۔

    یہ تربیت پولیس فورس کو دہشت گردی، ہائی ویلیو ٹارگٹ آپریشنز، اور کسی بھی غیر معمولی صورتِ حال میں مؤثر کارروائی کے لیے تیار کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ تھرمل ویپن سائیٹ کی مدد سے کم روشنی یا مکمل اندھیرے میں بھی ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آتی ہے، جو کہ جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

    ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد سنائپر ود تھرمل ویپن سائیٹ مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جہاں ضلع مانسہرہ کے بہترین سنائپرز کو چُنا جائے گا۔ بعد ازاں، صوبہ بھر کے اضلاع کے مابین ایک بڑا مقابلہ بھی منعقد ہوگا، جس میں بہترین سنائپرز اپنی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورنے ٹریننگ کے دوران جوانوں کے حوصلے اور مہارت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مانسہرہ پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور فورس کی جدید تربیت کے لیے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد میں خواتین پر تشدد اور بدتمیزی کا واقعہ، ملزم رہا
    Next Article کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ،متعدد افراد زخمی
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    ہنزہ میں کم شدت زلزلوں کی تجزئے کیلئے نئی سسٹم نصب

    فروری 18, 2026

    آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق چیف جسٹس مصطفیٰ مغل کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

    فروری 18, 2026

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل بدھ کو پہلا روزہ ہوگا

    فروری 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ہنزہ میں کم شدت زلزلوں کی تجزئے کیلئے نئی سسٹم نصب

    فروری 18, 2026
    خاص خبریں

    آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق چیف جسٹس مصطفیٰ مغل کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

    فروری 18, 2026
    شوبز

    ڈھیڈی شو پشاور اور کوہاٹ میں بھی ریکارڈ کیا جائے، مقامی فنکاروں کا مطالبہ

    فروری 18, 2026
    شوبز

    کےٹو چینل ہماری ثقافت اور شناخت کی بہترین نمائندگی کر رہا ہے، زبیر جدون

    فروری 18, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    فروری 11, 2026

    مسلط کی گئی شہادت, تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    پاکستانی معاشرے میں تشدد کے تجربے کو سمجھنے کے لیے اب یہ کافی نہیں رہا…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا

    فروری 15, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ہنزہ میں کم شدت زلزلوں کی تجزئے کیلئے نئی سسٹم نصب

    فروری 18, 2026
    خاص خبریں

    آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق چیف جسٹس مصطفیٰ مغل کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

    فروری 18, 2026
    شوبز

    ڈھیڈی شو پشاور اور کوہاٹ میں بھی ریکارڈ کیا جائے، مقامی فنکاروں کا مطالبہ

    فروری 18, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.