موسم گرما کی توسیع کے بعد آج سندھ میں سرکاری اور نجی اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈھائی ماہ کے طویل وقفے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں، طلباء ہفتے میں پانچ دن کلاسز میں حاضر ہوگئے۔23 جولائی کو سندھ حکومت نے موسم کی خرابی کے باعث تمام اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں 14 اگست تک توسیع کردی تھی۔اس سے قبل یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات 31 جولائی کو ختم ہونے والی تھیں۔یاد رہے کہ آج سے سندھ بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول دوبارہ کھل ہیں۔