راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے نورانی محلہ میں دوران ڈکیتی مزحمت پر دکاندار قتل کر دیا گیا۔ ڈکیت دکاندارسے 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دودھ دہی کی دکان پر وقاص سعید نامی شخص موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار گاہگ کے روپ میں وہاں آئے اور دکاندار سے نقدی چھیننا شروع کی جس پر دکاندار نے مزاحمت کی۔ مزاحمت کرنت پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وقاص سعید شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزمان 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فرانزک شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی۔