اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبری آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور کمیں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکاین، محکمہ موسمیات او سپارکو کے ماہرین نے شرکت کی ۔
کمیٹی نے شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر شوال المکرم 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی ۔
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا، کئی جگہوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں لاہور، قصور، شیخوررہ اور گوجرانوالہ شامل ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر کل بروز پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی ۔
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملکی ترقی و استحکام اور ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی دعا کی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ سمیت بعض دیگر علاقوں میں بھی عیدالفطر آج منائی جارہی ہے، اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایمل ولی نے بھی آج سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔