حسن ابدال: سکھ یاتریوں کی بیساکھی میلہ 2025 گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال آ مد کے سلسلے میں سیکورٹی پلان جاری، اٹک پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر دیئے گئے ۔
7 ہزار کے قریب بیرون اور اندرون ملک سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بیساکھی میلہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال آ رہے ہیں ۔
تمام سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ڈی پی او اٹک کی سربراہی میں 1500 سے زائد پولیس افسران جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں ۔
ڈی پی او اٹک کے مطابق مذہبی مقامات اور ان کے پیروکاروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اٹک پولیس کسی بھی شرپسند عناصر کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ تمام سکھ یاتری بلا وف وخطر آ زادی سے اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔