تھانہ صدر واہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش گرفتار جبکہ دو رکنی عمر فاروق گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم 65 ہزار روپے اور 2 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔
تھانہ صدر واہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان جاری ہے، حالیہ کریک ڈاون کے دوران تین ملزمان گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے منشیات برآمد کئے گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد شہزاد ولد رمضان سے 1600 گرام چرس برآمد ملزم علی حیدر ولد محمد شفیق 1 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد ملزم صدیقی سے 560 گرام آ ئس برآمد کر لی جبکہ دو رکنی عمر فاروق گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم 65 ہزار روپے 2 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔
ایس ایچ او تھانہ صدر واہ آ فتاب شاہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔