راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
سیٹلائٹ ٹاون کے بی بلاک،اصغرمال سکیم،محلہ جوہر آباد،محلہ مسلم ہائی سکول سمیت کئی علاقوں میں صبح 7 بجے سے بجلی غائب ہے۔ گھریلو صارفین اور تاجروں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ بجلی کی طول بندش سے گھریلو صارفین کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی جاتی ہے تو پھر آنے کا نام نہیں لیتی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تو عوام کا جینا ہی محال کردیا ہے۔عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف ہی تکلیف مل رہی ہے۔ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو مکمل بھول چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت جس عوام کی ووٹوں سے برسراقتدار آئی ان کی سہولت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہونا چاہئے۔