پولیس نے راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے والے112 طلبہ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے والے 112 طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کہا ہےکہ جلاؤ گھیراو کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، پولیس نے ہنگامے کے دوران 350 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا۔ سی پی او نے بتایا کہ سینئر افسران پر مشتمل 12 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے والوں کی بھی شناخت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے آج صوبےبھر میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔