گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جنازہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی ۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میجر سید معیز عباس نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ دیا، اُن کی یہ قربانی بہادری اور حب الوطنی کی اعلیٰ روایتوں کی علمبردار ہے، قوم ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے،
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا ۔