چترال کے مختلف علاقوں میں بارش اور ندی نالوں میں طغیانی،24 گھنٹوں سے بند چترال بونی روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا.
گذشتہ رات موسلا دھار بارش کے نتیجے میں چترال کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے چترال بونی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا جس سے بعد مین ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔ لویر چترال کے مروئے گاؤں میں دونوں نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جبکہ ریشن میں بھی سیلاب نے چترال بونی روڈکو نقصان پہنچا دیا جبکہ رین جالی کے قریب فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا۔ چترال بونی روڈ شدیر کے مقام پر کسی بھی وقت دریا برد ہوکر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے ہند ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔