لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کے خلاف جامع ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔
آلودگی کے مقامی ذرائع کی مسلسل نگرانی، فوری انفورسمنٹ اور تدارکی اقدامات بیک وقت جاری ہیں۔
پنجاب حکومت نے سموگ کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے مانیٹرنگ، انفورسمنٹ اور فیلڈ آپریشن مزید مؤثر بنا دیے ہیں۔
ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے.
آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔
پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف مؤثر ایکشن کے تحت کسانوں کو 4 لاکھ 48 ہزار 712 نوٹسز جاری کیے گئے۔
6.33 ملین ایکڑ میں سے 8 لاکھ 15 ہزار 558 ایکڑ رقبے پر فصل برداشت کر لی گئی ہے، جو مجموعی رقبے کا 13 فیصد ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے خاتمے کے لیے کسانوں کو متبادل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
جدید مشینری کے ذریعے ’’باقیات سے آلودگی نہیں، معاشی فائدہ‘‘ ہماری ترجیح ہے۔


