Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دیکر سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    فروری 16, 2026
    فیچرڈ

    بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

    فروری 16, 2026
    پنجاب

    پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کا ایپ کے ذریعے آغاز

    فروری 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ
    فیچرڈ فروری 16, 2026

    بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

    فروری 16, 2026Updated:فروری 16, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI founder expresses satisfaction over living conditions in jail, Supreme Court issues written order
    بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق معاملہ غیر موثر ہو چکا ہے، تحریری حکمنامہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے سے متعلق معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے لیونگ کنڈیشن پر اظہار اطمینان کیا اور کوئی شکات نہیں کی ۔

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق فرینڈ آف دی کورٹ نے رپورٹ جمع کرا دی جبکہ فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس کے بعد 23 اور 24 اگست 2023 کے حکم نامے پر عمل درآمد ہو چکا ہے ۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق معاملہ غیر موثر ہو چکا ہے، عدالت نے توشہ خانہ سے متعلق موجودہ درخواستوں کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواستیں ہائیکورٹ میں مرکزی اپیل کے فیصلے کے بعد دوبارہ فکس کی جائیں گی ۔

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 23 اور 24 اگست 2023 کے احکامات کے احترام میں سماعت کی اور ان عدالتی سماعتوں میں کہا گیا تھا کہ مزید کارروائی سے قبل ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا ۔

    سپریم کورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق اپیل زیر التواء ہے اور درخواست گزار کو حق ہے کہ وہ تمام اعتراضات ہائیکورٹ کے سامنے اٹھائے ۔

    عدالت نے کہا کہ حقائق سے واضح ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کوئی ایسی شکایت نہیں کی جس سے موجودہ سہولیات سے بڑھ کر کسی اضافی انتظام کی ضرورت ہو ۔

    تحریری حکمنامے کے مطابق فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپریٹنڈنٹ کی رپورٹس میں لیونگ کنڈیشن سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عدالت کو بانی پی ٹی آئی کی جیل میں رہائشی حالات سے متعلق خدشات دور ہو چکے ہیں اور 24 اگست 2023 کے حکم میں ظاہر خدشات دور ہو چکے ہیں جبکہ اس حکم کی تعمیل بھی ہو چکی ہے ۔

    توشہ خانہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو بانی پی ٹی آئی پہلے ہی ہائیکورٹ میں چیلنج کر چکے ہیں، حتمی فیصلے کے بعد مقدمہ منتقل کرنے کی تیسری درخواست بے اثر ہو چکی ہے، جبکہ ٹرائل کورٹ پر اٹھائے گئے اعتراضات کے خلاف مرکزی اپیل ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے ۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مزید شکایت ہو تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور درخواست گزار کے لیے مناسب ہوگا کہ وہ پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کا ایپ کے ذریعے آغاز
    Next Article آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دیکر سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر میں بڑی تبدیلی،کیپٹن (ر) لیاقت علی نئے آئی جی تعینات

    فروری 16, 2026

    پیٹروليم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    فروری 15, 2026

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا

    فروری 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دیکر سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    فروری 16, 2026
    فیچرڈ

    بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

    فروری 16, 2026
    پنجاب

    پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کا ایپ کے ذریعے آغاز

    فروری 16, 2026
    توانائی

    نیٹ میٹرنگ، نیپرا کی جانب سے سولر صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

    فروری 16, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    فروری 11, 2026

    مسلط کی گئی شہادت, تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    پاکستانی معاشرے میں تشدد کے تجربے کو سمجھنے کے لیے اب یہ کافی نہیں رہا…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا

    فروری 15, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دیکر سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    فروری 16, 2026
    فیچرڈ

    بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

    فروری 16, 2026
    پنجاب

    پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کا ایپ کے ذریعے آغاز

    فروری 16, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.