پشاور: ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے کانفرنس روم میں ضلع چترال اپر میں نرسنگ کالج بلڈنگ کی تعمیر اور سال 25-2024 نرسنگ کلاسز کے اجراء کے لیے کرائے کی عمارت کے بندوبست کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں محکمہ صحت, پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی, کے ایم یو, سی اینڈ ڈبلیو کے نمایندوں, ڈی ایچ او چترال اپر, اے سی چترال اپر موجود تھے. ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے ضلع چترال اپر میں فلفور نرسنگ کلاسز برائے سال 25-2024 کے اجراء کے لیے کرائے کی عمارت کا بندوبست کرنے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو اپنا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی.
علاوہ ازیں چترال کی عوام کے دیرینہ مسئلے نرسنگ کالج کی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ او چترال اپر اور ڈی سی آفس سرکاری زمین کی نشاندہی کررہے ہیں او 31اکتوبر 2024 تک زمین کی نشاندہی و دیگر ضروری کاروائی مکمل کرلی جایگی. 31اکتوبر 2024 کو زمین کی نشاندہی و دیگر ضروری کاغذات سی پی او محکمہ صحت کو بھجوائی جائیگی جو کہ ایس ایم بی آر کے دفتر کو مزید کاروائی کے لیے بھیجا جایگا۔ ایکس سی این محکمہ سی اینڈ ڈبلیو عمارت کی تعمیر، سولرآئزیشن اور لفٹ کی تنصیب کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرکے رپورٹ دینگے جبکہ اجلاس میں یہ طے پایا کہ 31 اکتوبر 2024 کو تمام متعلقہ محکمے اپنی حتمی رپورٹ اگلے منعقد ہونے والے اجلاس میں دینگے۔ آخر میں ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے تمام محکموں کا شکریہ ادا کیا۔