Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»وزیراعظم شهبازشريف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا
    فیچرڈ مارچ 13, 2025

    وزیراعظم شهبازشريف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا

    مارچ 13, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif announced the convening of an APC on the law and order situation in the country.
    جب تک بلوچستان، کے پی میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اگر دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ترقی کا سفر رُک جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔

    کوئٹہ: امن وامان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو ہو گیا وہ ہوگیا، ہوش کے ناخن لیں، اب آگے بڑھنا ہوگا، پورے پاکستان کی سیاسی قیادت بیٹھے، آرمڈ فورسز کی لیڈرشپ کو بھی بٹھائیں گے، اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ جو واقعہ پرسوں ہوا، یہ بلوچ کلچر کے نام پر ایک دھبہ ہے، اور یقیناً دہشتگردوں کو جو ٹولہ ہے، ہر وہ حربہ اختیار کرے گا، جس سے کہ پاکستان کے عوام میں خدانخواستہ تقسم پیدا کی جائے، اس وقت سب سے بڑی ضرورت قومی یکجہتی کی ہے، جتنا ہمارے اندر اتفاق و اتحاد ہوگا، اتنی دلیری اور اتنی کمٹمنٹ سے افواج پاکستان ان دہشتگردوں کا جلد سے جلد خاتمہ کرے گی ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ افواج کو جتنے وسائل چاہئیں مہیا کروں گا، اگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا، ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ٹرین کو یرغمال بنایا، سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم اشکبار ہے، 400 سے زیادہ نہتے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے کامیاب حکمت عملی اپنائی، ضرار کمپنی نے مشکل صورتحال میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 339 جانوں کو بچایا ۔

    شہباز شریف نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ایسے حادثات کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہ کیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہو سکتا ہے، امن کیلئے تمام فریقین کو کردارادا کرنا ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا تھا، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 80 ہزار شہادتیں ہوئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچا، دوبارہ اس ناسور نے سر کیوں اٹھایا ہے؟۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے اس واقعہ میں جس طرح کی گفتگو کی گئی وہ زبان پر نہیں لائی جا سکتی، اندر سے دشمن نما پاکستان اور فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، ہمارا مشرقی دشمن زہرا گل رہا ہے، اپنی ہی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے تو اندازہ کریں ملک کا کیا حال ہوگا؟۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہزاروں طالبان کو رہا کیا گیا، طالبان سے دل کا رشتہ بتانے والوں نے طالبان کو چھوڑا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک پاکستان میں مکمل امن نہیں ہوسکتا، چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاق کو دہشتگردی کیخلاف اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک
    Next Article ججز کی چار رکنی کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 2025 کا مسودہ تیار کر لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات موخر

    مئی 8, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.