وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اسلام آباد اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کے دوران، وزیراعظم نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ کے الصفا پیلس میں ایم بی ایس کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت سعودی رہنما سے ملاقات کی۔ایک بیان میں سعودی سرکاری ایجنسی نے کہا کہ "ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں افطار کی میزبانی کی، جس میں پاکستان کے وزیر اعظم اور بحرین کے ولی عہد نے شرکت کی، جہاں ان سب نے ایک ساتھ افطار کیا۔”