Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بلاگ

    گلگت کی دو ہجرتیں: تحریر ہدایت اللہ اختر

    اگست 23, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تربت ، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا

    اگست 23, 2025
    پوٹھوہار

    گوجرخان: پانی کے بلوں میں کئی گنا اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج

    اگست 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»گلگت بلتستان اور کشمیر سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیراعظم شہبازشریف نے اہم ہدایات جاری کردیں
    فیچرڈ اگست 1, 2025

    گلگت بلتستان اور کشمیر سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیراعظم شہبازشریف نے اہم ہدایات جاری کردیں

    اگست 1, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shahbaz Sharif issues important instructions regarding the devastation caused by floods in Gilgit-Baltistan and Kashmir
    اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 295 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، بریفنگ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو جانی و مالی نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں ۔

    اسلام آباد: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات کے افسوس ناک واقعات ہوئے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہر ممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا ۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں ،شدید موسمی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنایا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کو اولین ترجیح دی جائے، ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت پر مقامی اور متعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں ۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملک بھر میں شدید مون سون سے ہونے والے اب تک کے نقصانات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ممکنہ موسمی صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات پر اجلاس میں بریفنگ دی ۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن میں اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 295 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی ہیں ،1600 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 376 مویشی بھی بارشوں کی نظر ہو گئے ۔

    بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ حالیہ مون سون سیزن میں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ تربیلا چشمہ، تونسہ، کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور گدو کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکانات ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے اپنی طور پر بچاو کے لئیے بھرپور انتظامات کر رہی ہے ۔

    اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، چیئرمین این۔ ڈی۔ ایم۔ اے انعام حیدر ملک اور دیگر اعلی حکام اور سرکاری عہدے داران نے شرکت کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا
    Next Article غذر:ایک ہی خاندان کے چار افراد دریا کی نذر، دو خواتین سمیت تین افراد لاپتہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گلگت کی دو ہجرتیں: تحریر ہدایت اللہ اختر

    اگست 23, 2025

    کشمیر، گلگت، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد،اسلام آباد، راولپنڈی میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشیں موقع

    اگست 23, 2025

    غذر میں سیلابی ریلوں سے 100 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت

    اگست 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بلاگ

    گلگت کی دو ہجرتیں: تحریر ہدایت اللہ اختر

    اگست 23, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تربت ، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا

    اگست 23, 2025
    پوٹھوہار

    گوجرخان: پانی کے بلوں میں کئی گنا اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج

    اگست 23, 2025
    خاص خبریں

    کشمیر، گلگت، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد،اسلام آباد، راولپنڈی میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشیں موقع

    اگست 23, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    شوبز

    کے ٹو ٹیلی ویژن کا خوبصورت شو "پنجاب دے رنگ” ندا عمران اور عماد کے ساتھ

    اگست 22, 2025
    بلاگ

    کراچی بارش میں نہیں، حکومتی نااہلی کے سمندر میں ڈوب گیا.تحریر: شیر علی انجم

    اگست 20, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بلاگ

    گلگت کی دو ہجرتیں: تحریر ہدایت اللہ اختر

    اگست 23, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تربت ، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا

    اگست 23, 2025
    پوٹھوہار

    گوجرخان: پانی کے بلوں میں کئی گنا اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج

    اگست 23, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.