Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا

    مئی 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»وزيراعظم شهبازشريف نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
    بین الاقوامی نومبر 11, 2024

    وزيراعظم شهبازشريف نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    نومبر 11, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shahbaz Sharif demanded an immediate ceasefire in Gaza and Lebanon
    وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے ایران کے خلاف اقدامات پر بھی اظہار تشویش کیا۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    رياض: سعودی  دارالحکومت میں غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورتحال پر مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا اسرائیلی جرائم سے صرف نظر کر رہی ہے، غزہ میں انسانی بحران تصور سے بڑھ کر ہے اور اسرائيل نے غزہ اور لبنان میں حدود پار کرلی ہیں ۔

    شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے تمام حدیں پار کر کے عالمی انسانی تحفظ کے قانون کے چیتھڑے اڑا دیے ہيں ۔ فوری طور فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    وزیراعظم کا کپنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے کیوں کہ وہاں اسرائیل جارحیت کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، غزہ میں بھوک، افلاس اور قحط نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے ایران کے خلاف اقدامات پر بھی اظہار تشویش کیا اور ساتھ ہی لبنان پر حملوں کی بھی مذمت کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم سے امن کو خطرات لاحق ہیں، اسرائیل کے ایران کے خلاف اقدامات پر بھی شدید تشویش ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ  غزہ میں انسانی بحران تصور سے بڑھ کر ہے، پاکستان فلسطینی عوامی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، غزہ میں اسپتالوں کو تباہ کیا جارہا ہے، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے ہمیں 1967ء کی سرحدوں سے پہلے والی فلسطینی ریاست قائم کرنا ہوگی ۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب اسلامی ممالک کے مشترکہ سربراہ اجلاس میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین اور لبنان میں ہمارے مسلمان بھائیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت فوری رکوائے، انہوں نے غزہ میں اسرئیلی جرائم کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کامرتکب ہو رہا ہے، مسلمان ممالک کو اسرائیل کے خلاف ضروری اقدامات لینے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کی تجارت بند کردینی چاہیے، تمام مسلمان ممالک کو چاہیے کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہاکر دیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں برفباری کے بعد کئی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی
    Next Article قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین راجہ خرم اور آئی جی اسلام آباد کے درمیان تلخ کلامی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا

    مئی 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی بیانات مسترد کر دیئے

    مئی 13, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا

    مئی 13, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.