کسانوں کی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری طور پر کسانوں سے گندم کی خریداری کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کا ہدف 1.4 ملین میٹرک ٹن سے بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کو گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے اور کسانوں کے لیے خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلے سے ملک بھر کے ہزاروں کسانوں کو فائدہ پہنچنے اور انہیں مستحکم آمدنی کی توقع ہے۔ مزید کہا کہ وزیر اعظم کے فیصلے کا کسان برادری نے خیرمقدم کیا، جنہیں حالیہ برسوں میں گندم کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔