وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی ۔
اسلام آباد: ہنگامی جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے لیے امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر فوری بھیجا جائے، سیلاب میں پھنسے افراد اور سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔
وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ خیبرپختونخوا میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تعاون فراہم کرنے اور تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں ۔
وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کےلیے رابطے مربوط کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر امدادی سامان ترجیحی بنیادوں پر ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجا جائے ۔
وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں و سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے ۔