کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کاکہنا تھا کہ کیتھولک امریکی، صدارتی انتخابات میں ووٹ دیتے وقت اچھے امیدوار کا انتخاب کریں، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی اچھے اقدامات نہیں کر رہے۔
پوپ فرانسس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں جبکہ کاملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں، تارکین وطن کو اپنے ملک میں داخل نہ ہونے دینا ایک بڑا گناہ ہے جبکہ اسقاط حمل کو بھی قتل سے تشبیہہ دی ، پوپ فرانسس نے دونوں امیدواروں کا نام لیے بغیر ان کی پالیسیوں پر تنقید کی، تاہم اس تنقید کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیتھولک امریکیوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دی۔
پوپ فرانسس کاکہنا تھا کہ ووٹ نہ دینا درست نہیں ہے، ووٹ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دونوں امیدواروں میں کم برا کون ہے؟ وہ خاتون یا وہ حضرت، میں نہیں جانتا، سب کو اپنے ضمیر کے مطابق اس کا فیصلہ کرنا چاہیے۔