گلگت بلتستان میں مختلف روایتی کھیل کھیلے جاتے ہیں جن میں پولو سب سے نمایاں ہے۔
اس خطے میں ہر سال پولو ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں، جس میں گلگت بلتستان بھر سے ٹیمیں شامل ہوتی ہیں۔اس سال ایک بار پھر پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہنزہ، اسکردو، استور، چلاس اور غذر سمیت متعدد اضلاع کے شرکاء شامل ہیں۔
گلگت کی ٹیم ہر سال شندور پولو فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے شندور جاتی ہے.اس سال کے پولو فیسٹیول میں دیامر اے کی ٹیم فاتح بن کر ابھری اور کپ جیت لیا۔ میڈیا سے بات چیت میں، دیامر کی ٹیم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شندور سے اس سال جیت کے ساتھ واپسی کے لیے پر امید ہیں۔