وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرموں سے مشاورت کریں۔
اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کے انفراسٹرکچر کے حجم میں کمی اور گورننس سسٹم کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے معروف فرموں سے مشاورت کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ قومی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے معاشی بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے لیے تجاویز دیں۔