راولپنڈی (عاصم ریاض) پیرودھائی پولیس کی بڑے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف فوجی گرفتار، ساڑھے 12 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اے این ایف کے مقدمہ میں سزایافتہ بھی ہے، ملزم کی بیوی نسیم عرف کالو، بیٹی، 2 بیٹے، 2 داماد، 2 سالے، سالی ہم زلف اور دیگر فیملی بھی منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور چالان ہیں۔
منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی پر ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے پیرودھائی پولیس کو شاباش دی۔ یاد رہے کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے منشیات فروش معاشرہ کے مجرم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔