لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کردی اور درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر (آر او) سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
عام انتخابات میں این اے 130 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نوازشریف کو مبینہ طور پر دھاندلی کے ساتھ کامیاب کروایا گیا، اس حلقے میں میں بھی امیدوار تھا، 14 امیدواروں کو صفر ووٹ ملے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ اپنے تمام تحفظات الیکشن کمیشن کو بتائیں، :الیکشن لڑنا ہر شہری کا حق ہے، جس پر درخواست گزاراشتیاق احمد نے بتایا کہ سی سی پی او کی موجودگی میں ہمیں آرآفس نکالاگیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ گنتی کیلئے آر او یا الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن آپ کی درخواست پر جلد فیصلہ کردے گا
لاہور ہائیکورٹ نے این اے 130 لاہورسے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور درخواست گزارکوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔