مانسہرہ کے علاقے سرن ویلی میں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری ، ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 افرد زخمی ہو گئے ۔
مانسہرہ: ریسکیو حکام نے بتایا کہ مانسہرہ کے علاقے بوگڑ منگ میں شنکیاری سے جبڑ جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری ۔
ریسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جس میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 19 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
جاں بحق افراد میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل مہیں، جبکہ زخمیوں میں بھی خواتین شامل ہیں ،شدید زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کوپہلے ڈاڈ ہسپتال پہنچایاگیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے ۔