قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور شدہ تمام بلز پر دستخط کر دیے جس کے ساتھ ہی تمام بلز قانون بن گئے ہیں۔ قائم مقام صدر نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کیے ہیں۔
قائم مقام صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اور سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کیے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کرلیے، آرمی، نیول اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی۔
اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کا تعلق کسی ایک شخص سے نہیں بلکہ اداروں کی مضبوطی سے ہے۔اس سے قبل اس حوالے سے جوترامیم کی گئیں ان کامقصد شخصیات کو مضبوط کرنا تھا تاہم یہ اداروں کے استحکام اور مضبوطی کیلئے ہے۔