Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کتاب

    نامور ادیب اور صحافی، راجہ انور کا کالمی مجموعہ ”ماضی کا حمام‘‘ – محمد عمران اسحاق

    جنوری 14, 2026
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور
    بین الاقوامی جولائی 22, 2025

    عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور

    جولائی 22, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan's resolution for world peace was unanimously approved in the Security Council
    فلسطین اورکشمیرکا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیارظاہرکرتا ہے، اسحاق ڈار کا خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، سحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرار دار کی منظوری خوش آئند ہے، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کےلیے پرعزم ہیں ۔

    اقوام متحدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد میں تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی کوشش پر زور دیا گیا ہے ۔

    قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع استعمال کریں اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر موثر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔

    رکن ممالک اور اقوام متحدہ کو تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، جس میں بروقت سفارتی کوششیں، ثالثی، اعتماد سازی اور بین الاقوامی، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر بات چیت شامل ہے ۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرار دار کی منظوری خوش آئند ہے، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کےلیے پرعزم ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا،آج کا مباحثہ پرامن تنازعات کو حل کرنے کا عکاس ہے، پاکستان دنیا بھر میں امن کا خواہش مند ہے ۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، فلسطین اورکشمیرکا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیارظاہرکرتا ہے، فلسطین میں58ہزارسےزیادہ افراد کوشہید کیا جاچکا ہے ۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، غزہ اوریوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو امداد کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ کےمتاثرین بھوک اورافلاس کا شکارہیں سلامتی کونسل کےایجنڈے پرزیادہ ترتنازعات پیچیدہ نوعیت کےہیں، عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں ، تنازعات کا پر امن حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدوسرا ٹی 20 میچ، بنگلادیش نے پاکستانی ٹیم کو 8 رنز سے شکست دیدی
    Next Article سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 8, 2026

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    خاص خبریں

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن…

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.