Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    نومبر 16, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ

    نومبر 16, 2026
    ترقی

    پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں

    نومبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»پاکستان اور قطر کی ثالثی سے لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت، ایرانی وزیر خارجہ
    بین الاقوامی جون 22, 2026

    پاکستان اور قطر کی ثالثی سے لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت، ایرانی وزیر خارجہ

    جون 22, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    پاکستان قطر ثالثی سے لبنان جنگ کے خاتمے میں بڑی پیشرفت
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمے، ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    برگن اسٹاک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی سفارتی پیشرفت ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں جاری امن مذاکرات کے دوران پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں نے خطے کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری امریکہ ایران مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے کو شیئر کرتے ہوئے اس پیشرفت کی تصدیق کی۔

    عباس عراقچی نے پاکستان اور قطر کے کردار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کی کامیاب ثالثی سے لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    ان کے مطابق ایران کے لیے تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر عائد طویل المدتی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جبکہ مختلف ممالک میں موجود ایران کے کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر عائد بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایران کی قومی ترقی اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے ایک بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

    عباس عراقچی کے مطابق اس امن عمل کا پہلا اور اصل امتحان لبنان ڈیکفلیکشن سیل کا قیام ہوگا، جس پر فریقین کو عملی طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔

    اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی بتایا تھا کہ برگن اسٹاک مذاکرات میں حتمی معاہدے کے باقاعدہ آغاز کے لیے مضبوط بنیاد رکھنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق مذاکرات کے دوران امریکہ کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد سے متعلق مثبت پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔

    پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران نے امن عمل اور معاہدے کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان حتمی اور مستقل امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے 60 دن کا ایکشن پلان بھی منظور کیا گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی جانب بڑھنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

    امریکہ ایران مذاکرات ایران پابندیاں ختم ایرانی وزیر خارجہ برگن اسٹاک مذاکرات پاکستان قطر ثالثی عباس عراقچی بیان لبنان جنگ خاتمہ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نےحلف اٹھا لیا
    Next Article آزاد جموں و کشمیر: عوام کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے مکمل انکار
    admin
    • Website

    Related Posts

    گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ

    نومبر 16, 2026

    پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں

    نومبر 16, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، اندرون شہر بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ

    نومبر 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    نومبر 16, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ

    نومبر 16, 2026
    ترقی

    پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں

    نومبر 16, 2026
    حکومت

    حکومت کی مثبت معاشی پالیساں: پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، حجم 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 16, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    باہمی تعاون

    ترک پارلیمنٹ کی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق

    نومبر 6, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    نومبر 16, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ

    نومبر 16, 2026
    ترقی

    پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں

    نومبر 16, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.