Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    سہ ملکی ون ڈے سیریز ،انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 29, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تجارت کے لیے سوست-خنجراب گرین چینل معاہدہ

    اکتوبر 29, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اکتوبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»امن»سلامتی کونسل اجلاس، پاکستان نے طالبان سے دہشت گرد گروہوں کے معاملے میں ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کر دیا
    امن جون 9, 2026

    سلامتی کونسل اجلاس، پاکستان نے طالبان سے دہشت گرد گروہوں کے معاملے میں ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کر دیا

    جون 9, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    نیویارک:
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے تفصیلی بیان دیتے ہوئے افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی، طالبان کی ناکامیوں اور علاقائی سلامتی کے خدشات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    سفیر عاصم افتخار نے یو این اے ایم اے کی قائم مقام خصوصی نمائندہ جارجیٹ گیگنن، نائب سربراہ اور دیگر حکام کی بریفنگز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ کا نوٹس لیا۔

    انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے تقریباً نصف دہائی بعد بھی افغانستان نہ تو مکمل امن کی طرف بڑھ سکا ہے اور نہ ہی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پائیدار استحکام حاصل کر پایا ہے۔

    پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد، سیاسی روابط، تجارت کے فروغ، ٹرانزٹ سہولیات، ویزوں کے اجرا، اعلیٰ سطحی دوروں اور علاقائی تعاون سمیت متعدد اقدامات کیے تاکہ افغانستان بین الاقوامی برادری میں اپنا جائز مقام حاصل کر سکے۔

    انہوں نے زور دیا کہ توقع تھی طالبان ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور افغانستان کو استحکام و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے تاہم ایسا نہ ہو سکا۔

    ان کے مطابق افغانستان طویل عرصے سے دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے جس کے اثرات پاکستان سمیت پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

    سفیر نے کہا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور اس کی مجید بریگیڈ، داعش خراسان (ISIL-K)، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ETIM) اور دیگر گروہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم ہیں جن کے خلاف مؤثر اور قابلِ تصدیق کارروائیاں نہیں کی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے سنگین سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔

    پاکستانی مندوب کے مطابق حالیہ عرصے میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔

    صرف 2025 کے دوران 5300 سے زائد دہشت گرد حملے ہوئے جن میں 1200 سے زیادہ افراد جان سے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کو خیبر پختونخوا میں پولیس چوکی پر VBIED حملے میں 15 اہلکار شہید ہوئے جس کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود عناصر نے کی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو جدید ہتھیاروں اور ڈرونز تک رسائی حاصل ہے جن میں وہ اسلحہ بھی شامل ہے جو افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے دوران چھوڑا گیا تھا۔ اب تک انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں ایسے ہتھیاروں کی ضبطی کے 290 سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    سفیر نے کہا کہ طالبان کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلی مذمت سے گریز اور ان سے لاتعلقی نہ اختیار کرنا شدید تشویش کا باعث ہے جو ان گروہوں کے ساتھ ممکنہ ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔

    افغانستان سے دہشت گردی افغانستان صورتحال اقوام متحدہ سلامتی کونسل بی ایل اے پاکستان اقوام متحدہ پاکستان سکیورٹی ٹی ٹی پی داعش خراسان سرحد پار دہشت گردی طالبان حکومت عاصم افتخار احمد علاقائی سلامتی یو این اے ایم اے
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآزاد کشمیر کے غیور عوام کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے مکمل انکار
    Next Article پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافہ، لندن کے لیے روزانہ پروازیں

    اکتوبر 28, 2026

    قومی پیغام امن کمیٹی کا اعلامیہ: خودکش حملے حرام اور بے گناہوں کا قتل ناجائز ہے

    اکتوبر 28, 2026

    پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن: یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

    اکتوبر 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    سہ ملکی ون ڈے سیریز ،انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 29, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تجارت کے لیے سوست-خنجراب گرین چینل معاہدہ

    اکتوبر 29, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اکتوبر 29, 2026
    ترقی

    لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع: وزیرِ اعظم شہبازشریف کی منظوری

    اکتوبر 29, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 24, 2026

    گلیات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، چھانگلہ گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم سرد

    فیچرڈ

    گلیات اور اس کے گردونواح میں موسم نے اچانک کروٹ بدل لی ، مختلف علاقوں…

    خاص خبریں

    نَسٹ اور کیم ٹیک کا بڑا اقدام، میڈیا کے طلبہ کے لیے تربیت، انٹرن شپ اور عملی مواقع پر اہم پیش رفت

    اکتوبر 24, 2026
    خاص خبریں

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش

    اکتوبر 29, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    سہ ملکی ون ڈے سیریز ،انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 29, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تجارت کے لیے سوست-خنجراب گرین چینل معاہدہ

    اکتوبر 29, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اکتوبر 29, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.