Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے ہراکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    اگست 30, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق

    اگست 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»حکومت»پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات: انسداد دہشت گردی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو
    حکومت جولائی 20, 2026

    پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات: انسداد دہشت گردی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو

    جولائی 20, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    اس ملاقات میں انسداد دہشت گردی، افغانستان کے دراندازی، کشمیر کی صورتحال اور سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج اسلام آباد پہنچیں اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کئی شعبہ جات میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین دیرینہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے، یہ دورہ دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے ہمارے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات تاریخی روابط، عوامی سطح پر مضبوط روابط اور کینیڈا میں آباد متحرک پاکستانی برادری کی بنیاد پر استوار ہیں، آج کی ملاقات میں ہم نے دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر مفصل تبادلۂ خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے اعلیٰ سطح روابط کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے، ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، باقاعدہ دوطرفہ مشاورت کو فروغ دینے اور متعلقہ وزارتوں و اداروں کے درمیان روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک بنیادی ستون ہے، اس تناظر میں ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری برادریوں کے مابین روابط کو آسان بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا، پاکستان تعلیم، توانائی، کان کنی و اہم معدنیات، زراعت، بنیادی ڈھانچے اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی سمیت ترجیحی شعبوں میں کینیڈا کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے کردار پر بھی تبادلۂ خیال ہوا، جو سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، ہم نے کینیڈا کی کمپنیوں کو پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دی، ہماری گفتگو میں تعلیم، افرادی قوت کی نقل و حرکت، قونصلر تعاون، سائنس و ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی اور عوامی روابط کے فروغ سمیت متعدد شعبے شامل تھے۔ دونوں ممالک نے ان شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، بشمول افغانستان کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون، پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

    میں نے جموں و کشمیر کے تنازع کا معاملہ بھی اٹھایا، جو دنیا کے دیرینہ حل طلب بین الاقوامی تنازعات میں سے ایک ہے اور 1948 سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے (IWT) کو معطل رکھنے کے اعلان کے ذریعے پہلے ہی سے کشیدہ سلامتی کی صورتحال میں ایک نئی اور تشویش ناک جہت کا اضافہ کیا ہے.

    ہم اپنے دوست ممالک سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی فوری بحالی، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے خاتمے، اور بین الاقوامی قانون و معاہداتی ذمہ داریوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی حمایت فراہم کریں گے۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے، جس میں ہماری ملاقات کے اہم نتائج اور مشترکہ ترجیحات کا احاطہ کیا گیا ہے، یہ اعلامیہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    SIFC اسحاق ڈار اسلام آباد نیوز افغانستان انسداد دہشت گردی انیتا آنند پاکستان کینیڈا تعلقات پاکستان کینیڈا ملاقات تجارت اور سرمایہ کاری دوطرفہ تعاون سندھ طاس معاہدہ کشمیر
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
    Next Article لاہور میں ہلکی اور تیز بارش، آج اور کل مزید بارش کا امکان
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026

    پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق

    اگست 30, 2026

    پمز سانحہ، وزیراعظم نے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی

    اگست 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے ہراکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    اگست 30, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق

    اگست 30, 2026
    خاص خبریں

    پمز سانحہ، وزیراعظم نے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی

    اگست 29, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 25, 2026

    دیامر کی نیاٹ ویلی میں گلیشیئر میں خطرناک دراڑیں، مقامی آبادی کو خطرہ

    خاص خبریں

    دیامر: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی نیاٹ ویلی کے علاقے کرلیوگاہ میں گلیشیئر میں…

    پنجاب

    راولپنڈی میں گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 20, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے ہراکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    اگست 30, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق

    اگست 30, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.