Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاک فوج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف
    خاص خبریں مئی 7, 2025

    پاک فوج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 7, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Army turned a dark night into a moonlight night, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    دوستوں کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان واقعی ایک ایسا ملک ہے جس کی فوج فولادی ہے،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، بھارتی حملے میں ہماری متعدد شہری شہید ہوئے ان میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں، اس موقع پر بھارتی حملوں میں شہید افراد کی درجات کی بلندی کے لیے ایوان میں دعا کی گئی ۔

    بھارتی حملے میں کتنے جہاز شریک تھے؟

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 29 اپریل کو پاکستان نے رافیل طیاروں کی کمیونی کیشن کو لاک کردیا تھا اور دشمن کو سمجھ ہی نہیں آئی تھی کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا، وہ فوراً واپس پلٹے اور سری نگر میں جاکر اترے، ایسا نہیں ہے کہ ہمیں خبریں نہیں مل رہی تھی، ہم بھارت کے مذموم اور ناپاک عزائم سے واقف تھے، کل رات دشمن نے پوری تیاری کے ساتھ، ان کے 80 طیارے اس حملے میں شریک تھے اور انہوں نے 6 مختلف شہروں پر حملہ کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عقاب مکمل طور پر تیاری میں تھے اور ہمارے جہازوں نے پاکستان کی سرحدوں کو عبور نہیں کیا، جیسے ہی بھارت کے جہازوں نے پے لوڈ ریلیز کیا ہمارے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل سمیت دشمن کے 5 جیٹ فائٹرز مار گرائے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جو کہتے تھے کنونشن وار فیئر میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ان کی عقل ٹھکانے آگئی ہوگی،پانچ جہاز گرائے یہ 10 بھی ہوسکتے تھے مگر شاہینوں نے احتیاط سے کام لیا، میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملنے اور چیمبر میں بیٹھنے کو تیار ہوں، یہ ہی راستہ ہے پاکستان کو عظیم قوم بنانے کا، یہ وقت ہے آئیں مل کر بیٹھیں اور اختلافات کو ختم کریں ۔

    دشمن کو رات نیند نہیں آئی: ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے ہندوستان نے پاکستان کو کنونشنل وار فیئر میں بہت پیھچے چھوڑ دیا، کل رات ان کا ہوش ٹھکانے آگیا ہے، پاکستان کنونشنل بھی اور نیوکلیئر طاقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہمارے دشمن کو کل رات نیند نہیں آئی اور ہمارے دوستوں کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان واقعی ایک ایسا ملک ہے جس کی فوج فولادی ہے کل کو ان پر برا وقت آیا تو وہ پاکستان کی طرف مدد کی درخواست کریں گے، پاکستان کو اس سے بڑی کوئی عزت نہیں مل سکتی ۔

    تحمل سے کام نہ لیتے تو دشمن کے 10 طیارے گراتے: ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے مسلح فوج کے سربراہان نے پوری تیاری کر رکھی تھی میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن یہ 5 کے بجائے 10 جہاز بھی ہوسکتے تھے لیکن ہم نے احتیاط سے کام لیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں آج پی ٹی آئی سمیت ایوان میں موجود تمام جماعتوں سے کہتا ہوں کہ آئیں آج کے دن اکھٹے ہوجائیں اور پاکستان کو عظیم بنائیں، اس سے زیادہ اور کوئی موقع نہیں ہوسکتا، میں اپنے چیمبر میں ان ساتھیوں سے ملنے کے لیے تیار ہوں کہ آئیں اور پوری دنیا کو دکھائیں ہم ایک ہیں ۔

    پہلگام حملے کی ایف آئی 10 منٹ میں درج ہوئی: ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 22 اپریل کو ہندوستان کے زیر قبضہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ ہوا، دس منٹ میں اس واقع کی ایف آئی آر درج ہوگئی اور پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی گئی، کچھ عرصہ پہلے دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کیا، اس دہشت گرد حملے کے تانے بانے ہندوستان کے ساتھ ملتے تھے، ہمارے پاس ٹرین ہائی جیک کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔

    بھارت کو رافیل طیاروں پر ناز تھا: ۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر ہم نے بھارت کو بین الاقوامی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی پیشکش کی، ان حالات میں ہر روز اطلاع ملتی تھی بھارتی جہاز پاکستان پر حملہ آور ہونگے، پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی مسلح افواج 24 گھنٹے تیار تھی، ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے مگر دشمن کا مقابلہ عقلنمدی اور جواں مردی سے کیا جاتا ہے، ہماری ایئر فورس مکمل تیار تھی چنانچہ بھارتی طیارے گرائے، ایئر چیف ظہیر بابر کو پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کی اجازت دے دی
    Next Article بھارتی حملے میں شہید معصوم پاکستانیوں کی تعداد 31 ہوگئی، 57 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    جون 5, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

    جنوری 2, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.