وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے بعد ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں کے بے بنیاد قرار دیا ہے ۔
برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگا ۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہےکہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی واضح کرچکے ہیں کہ فیلڈ مارشل نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گزشتہ ماہ وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے ۔